Advertisement

پیوٹن یوکرین کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کریں گے، امریکی وزیر خارجہ

امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کریں گے۔

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ اتھونی بلنکن نے کہا کہ  یوکرین کے دارالحکومت کیف اور دوسرے بڑے شہروں پر حملہ کرنے کے ساتھ ساتھ شمال، مشرق اور جنوب سے ملک پر کثیر الجہتی حملے روسی منصوبے کا حصہ ہے۔

انتھونی بلنکن نے کہا کہ اپنے نیٹو اتحادیوں کے دفاع کے لیے امریکا کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ نیٹو کے ایک رکن پر حملہ نیٹو کے تمام اراکین پر حملہ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:

دوسری جانب روس کی طرف سے یوکرین پر حملوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔ حملوں میں اب تک 137 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

Advertisement

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی طرف سے یوکرین کےدارالحکومت کیف میں 2 دھماکے سنے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کیئو کے وسطی علاقے میں دو بڑے دھماکوں کی آواز سنائی دی گئی ہے جبکہ جمعے کی صبح ہی ایک تیسرے بڑے دھماکے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

یوکرینی خبر رساں ایجنسی یونیان کے مطابق سابق ڈپٹی وزیرِ داخلہ اینٹون ہیراشینکو کا کہنا ہے کہ انہوں نے دو دھماکوں کی آواز سنی ہے۔

مذید پڑھیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
Next Article
Exit mobile version