Advertisement

کشمیری مظلوم نہیں بہادر قوم ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

سردار عبد القیوم نیازی

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کا کہنا ہے کہ کشمیری مظلوم نہیں بہادر قوم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی اور مذہبی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے متحد ہیں۔

عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ میں ایل او سی کا رہنے والا ہوں، میں گزشتہ 74 سال سے بھارتی گولیوں کا سامنا کررہا ہوں مجھ سے زیادہ کشمیریوں کا درد کوئی نہیں سمجھ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بات کی ، افعانستان پر نیشنل سیکورٹی کونسل کا اجلاس بلایا جاسکتا ہے تو کشمیر پر بھی بلایا جانا چاہیے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر اور پاکستان میں ہونیوالی کشمیر کانفرنسوں کا انعقاد ہماری حکومت کرے گی، کشمیری مظلوم نہیں بہادر قوم ہے۔

Advertisement

  سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ  آل پارٹیز کانفرنس میں یہ طے کیا تھا کہ دنیا کو ایک پیغام دینا تھا ، اسلام آباد اور بیس کیمپ کی حکومت مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایک پیج پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ دنیا امن مسئلہ کشمیر سے جڑا ہے ، اب بھی وقت ہے دنیا ہوش کے ناخن لے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version