Advertisement

سگریٹ نوشی کی عادت ترک کرنے کا مؤثر طریقہ کیا ہے؟ ماہرین نے بتا دیا

سگریٹ نوشی مضرِ صحت ہے اور کئی افراد اس عادت سے جان چھڑانے کی کوشش کرتے ہیں مگر اس میں کامیاب نہیں ہو پاتے تاہم اب ماہرین نے اس کا مؤثر طریقہ بتا دیا ہے۔

تھائی لینڈ کی سریناخارینویروٹ یونیورسٹی کے شعبہ طب کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیکوٹین گم کے بجائے لائم جوس سگریٹ نوشی کی عادت ترک کرنے کے لئے مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔

ماہرین کی جانب سے کی گئی اس تحقیق میں نیکوٹین گم کے مقابلے میں لائم جوس کو سگریٹ نوشی کے خاتمے میں مدد کے طور استعمال کرنے کی تاثیر کا تجربہ کیا گیا۔

اس تحقیق میں 18 برس یا اس زائد عمر کے ایسے افراد کو شامل کیا گیا جو تمباکو نوشی کرتے تھے اور اس عادت سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے تھے۔

اس تحقیق میں شامل رضاکاروں کو دو الگ الگ گروپس میں تقسیم کیا گیا ان میں 47 افراد کو تازہ لائم جوس جبکہ دوسرے گروپ کے 53 افراد کو نیکوٹین گم استعمال کروائی گئی جبکہ یہ تحقیق 9 سے 12 ہفتوں تک جاری رہی۔

Advertisement

مزید یہ کہ اس تحقیق میں سگریٹ نوشی میں کمی تصدیق خارج ہونے والےکاربن مونو آکسائیڈ کی مقدار کی پیمائش کے بعد کی گئی، سگریٹ میں کمی کو بھی کئی دوسرے پیمانوں سے بھی جانچا گیا۔

تحقیق کے نتائج حاصل ہونے پر ماہرین نے پایا کہ لائم جوس نیکوٹین سے بھرپور گم کا ایک بے ضرر اور محفوظ متبادل ہے جو آسانی سے ہر جگہ دستیاب بھی ہے، جبکہ اس کے ان گنت فوائد میں ٹشوز کو الکلائن کرنا بھی شامل ہے جو عام طور پر تمباکو نوشی کرنے والوں میں زیادہ تیزابیت رکھتے ہیں۔

 تحقیق کے دوران دونوں گروپ کا موازنہ کیا گیا ہے جس میں یہ بات سامنے آئی کہ دونوں گروپ میں سگریٹ کی طلب میں کوئی خاص فرق نہیں تھا لیکن 4 ہفتوں کے بعد لیموں کا رس استعمال کرنے والے اس کے مضر اثرات سے محفوظ رہے اور ان کی طلب میں بھی کمی واقع ہوئی جو کہ ایک خوش آئند بات تھی۔

 تاہم ماہرین نے یہ دریافت کیا کہ یہ نیکوٹین گم کی طرح طلب کو کنٹرول نہیں کرتا بلکہ اس کے استعمال سے اس عادت کو ترک کرنے میں کسی حد تک مدد مل سکتی ہے۔

یاد رہے کہ اس تحقیق میں ایسے افراد کو شامل نہیں کیا گیا تھا جو سگریٹ نوشی کی عادت سے جان چھڑانے کے لئے کسی دوسرے ذرائع کا استعمال کر رہے تھے۔

تاہم اس تحقیق سے یہ واضح ہوا کہ ایسے افراد جو بنا کسی علاج کے تمباکو نوشی ترک کرنا چاہتے ہیں وہ لیموں کے جوس کے ساتھ اس بری عادت کو بہت کم وقت میں ترک کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version