امریکہ اور یورپی یونین کی اقتصادی پابندیوں کا روسی معیشت پر کتنا اثر ہو گا ؟

یوکرین پر روسی افواج کے حملے کے بعد امریکہ اور نیٹو ممالک نے روس پر پابندیوں کا اعلان کیا اب دیکھنا یہ ہے کہ روسی معیشت پر اس کے کیا اثرات ہوں گے۔
روس نے یوکرائن کے خلاف جنگ شروع کر رکھی ہے اور اب اس پر مختلف اقتصادی پابندیوں کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ امریکا اور یورپی یونین کی نئی سخت پابندیوں کا بنیادی مقصد صدر پیوٹن کو کسی حد تک سزا دینا ہے۔
گزشتہ روز یوکرائن پر روس نے وسیع حملے کا آغاز کیا تو اس کی توقع کی جا رہی تھی کہ ماسکو حکومت کو جلد ہی امریکا، یورپی یونین اور مغربی اتحادیوں کی جانب سے کئی قسم کی شدید اقتصادی و تجارتی پابندیوں کا سامنا کرنا ہو گا۔
اب امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین نے ماسکو پر نئی سخت پابندیوں کا اطلاق کر دیا ہے۔ پابندیوں کے اولین سلسلے کا نفاذ 22 فروری کو اس وقت کر دیا گیا تھا، جب صدر پیوٹن نے اپنی افواج کو مشرقی یوکرائن میں داخل ہونے کا حکم دیا تھا۔
مختلف تجزیہ نگاروں نے ابتدا میں ان پابندیوں کو مسترد کر دیا تھا کہ ان میں شدت کا فقدان ہے اور یہ روس پر وسیع تر اثرات مرتب نہیں کر سکتی ہیں۔
معاشی ماہرین کے مطابق اسی وقت اندازہ لگایا گیا تھا کہ بڑے حملے کی صورت میں شدید پابندیوں کا نفاذ کیا جائے گا۔ جمعرات سے روس کے بڑے حملے کے بعد عائد کی جانے والی پابندیوں کو ‘شدید اور تباہ کن‘ قرار دیا گیا ہے۔
براہِ راست نشر کی جانے والی تقریر میں امریکی صدر جو بائیڈن نے شدید پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ روس کو یوکرائن پر حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی اور اس کی معیشت کو گہرے منفی اثرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

