سندھ حکومت گھبراہٹ کا شکار ہے، علی زیدی

علی زیدی کا کہنا ہےکہ سندھ حکومت گھبراہٹ کا شکار ہے۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدراور وفاقی وزیر لی زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کل گھوٹکی سے مارچ کاآغازکررہےہیں،ہماری قیادت اور ورکرز کو ہراساں نہ کیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے ، پی ٹی آئی کامارچ سندھ کےمظلوم عوام کےحقوق کیلئےہے۔
علی زیدی نے کہاکہ سیاست میں دہشت گردی سب سے پہلے پیپلزپارٹی لیکرآئی،پیپلزپارٹی مارچ ضرور کرے مگرہمارے کارکنوں کوہراساں نہ کرے۔
واضح رہےکہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر و وفاقی وزیر علی زیدی کی قیادت میں قافلہ گھوٹکی کے لیے رواں دواں ہے۔
ہر شہر میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں اور عوام کی جانب سے قافلے کا شاندار استقبال کیا جارہا ہے۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر و وفاقی وزیر علی زیدی کی قیادت میں قافلہ گھوٹکی کے لیے رواں دواں۔
ہر شہر میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں اور عوام کی جانب سے قافلے کا شاندار استقبال کیا جارہا ہے۔#سندھ_حقوق_مارچ pic.twitter.com/BdPwSgcHB1— PTI (@PTIofficial) February 25, 2022
عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھنے والے کرپشن میں ملوث ہیں، سعیدغنی
سعیدغنی کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھنے والے کرپشن میں ملوث ہیں۔
وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ادویات اس قدر مہنگی کردی گئیں کہ لوگ خرید نہیں پارہے،حکومت پٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافہ کررہی ہے
یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد عوام کی خواہش پر لا رہے ہیں، شہباز شریف
انہوں نے کہاکہ ملک میں پی ٹی آئی کےآنے کےبعد کرپشن میں اضافہ ہوا،عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھنے والے کرپشن میں ملوث ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیوٹن یوکرین کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کریں گے، امریکی وزیر خارجہ
یہ بھی پڑھیں: روس کا یوکرین پر حملوں کا سلسلہ جاری، 137 ہلاکتوں کی تصدیق
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

