Advertisement

شاہ محمود قریشی اپوزیشن کی ماسی بننے کی کوشش نہ کریں، پلوشہ خان

پلوشہ خان

رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی اپوزیشن کی ماسی بننے کی کوشش نہ کریں۔

پلوشہ خان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ شاہ محمود قریشی سیاسی اخلاقیات کی جن بنیادوں پر کھڑے ہیں سب کو معلوم ہے، شاہ محمود اپوزیشن کی ماسی بننے کی کوشش نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے آج سینیٹ کے ایوان کی توہین کر کے اپنی اصلیت بے نقاب کی، شاہ محمود قریشی کو اپنی کارکردگی بتانے کیلٸے کچھ نہیں تھا، سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف سیاسی خانہ بدوش بیان بازی کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کے ذریعے سینیٹ پر شب خون مارا، چیئرمین سینیٹ کا کردار کٹھ پتلی سے زیادہ نہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر پلوشہ خان نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم اور ان کے وزراء کی ڈکشنری میں شرم نامی کوئی لفظ نہیں، عمران خان بہت بڑی وباء جبکہ فواد چوہدری چھوٹی موٹی بیماری ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
بابا گرونانک کی 486 ویں برسی، پہلے روز دنیا بھر سے 2 ہزار یاتری کرتارپور پہنچے
تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،شہبازشریف، عالمی یوم امن پر پیغام
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version