Advertisement

فیشن ماڈل کو انتہائی شرمناک صورتحال کا سامنا، ویڈیو وائرل

برطانیہ میں جاری لندن فیشن ویک 2022 میں ایک خاتون ماڈل کو ریمپ پر واک کے دوران انتہائی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ماڈل کے گرنے سے پہلے سنبھل کر چلنے کی جدوجہد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

طویل قامت ماڈل گرنے سے پہلے جس انداز میں چلنے کی کوشش کر رہی تھیں، وہ منظر کسی ڈراونی فلم کا سین معلوم ہوتا ہے۔

دورانِ شو ماڈل کے اس شرمناک  طریقے سے گرنے کی وجہ ان کی ہیل والی سینڈل بنی، جسے پہن کر وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں۔

ماڈل نے کئی بار اپنا توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی تاہم آخر کار وہ گر پڑی۔

ایک صارف نے ویڈیو پر کئے گئے اپنے تبصرے میں کہا کہ ہم سب گرتے ہیں، اس میں ہنسنے کی کوئی وجہ نہیں۔

ایک اور صارف نے ماڈل کی تعریف میں لکھا کہ اگرچہ انہوں نے ٹھوکر کھائی لیکن اس کے باوجود انہوں نے واک جاری رکھی۔

Advertisement

جبکہ ایک صارف لکھتے ہیں کہ جوتے کی ٹوٹی ہوئی ہیل ان کے ٹخنے کو موڑ سکتی تھی۔

واضح رہے کہ لندن میں فیشن ویک کا آغاز جمعے کے روز ہوا تھا۔ یہ ایونٹ پانچ روز جاری رہے گا۔ اس مرتبہ متعدد اہم فیشن ڈیزائنرز کی عدم موجودگی کے سبب ابھرتے ہوئے ڈیزائنرز کے خود کو نمایاں کرنے کے لیے میدان صاف ہے۔

ایونٹ میں معروف برانڈز کے 37 شوز شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version