سندھ کابینہ نے 1.4 ایم ایم ٹی گندم خریدنے کی منظوری دیدی ہے، سعید غنی

سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ کابینہ نے 1.4 ایم ایم ٹی گندم خریدنے کی منظوری دیدی ہے۔
وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بولٹن مارکیٹ کی بحالی کیلئے وفاق وصوبائی حکومت نے مدد کی تھی ، بولٹن مارکیٹ کا محفوظ پیسہ متاثرین کودیں گے ، کوآپریٹو وکٹوریہ مارکیٹ کے متاثرین کو معاوضہ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کابینہ نے 1.4 ایم ایم ٹی گندم خریدنے کی منظوری دیدی ہے ، یکم مارچ سے گندم کی خریداری کی جائے گی ، سندھ کابینہ نے لوکل گورنمنٹ قانون میں ترمیم کی منظوری دی ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات تک یوسیز اور متعلقہ ادارے کام کرتے رہیں گے ، بنڈل،بڈوجزائر کو پروٹیکٹڈ فاریسٹ ڈکلیئر کرنے کی منظوری دیدی ہے ، قانون میں ترمیم کیلئےکمیٹی قائم کی گئی ہے۔
وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ کمیٹی میں مجھ سمیت ناصرشاہ،مرتضیٰ وہاب اور مکیش چاولہ شامل ہیں ، کمیٹی قانون میں ترامیم سے متعلق سفارشات دے گی ، جماعت اسلامی کےساتھ معاہدہ ہوا ، معاہدےکی روشنی میں قانون میں ترامیم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹاؤن سسٹم کانظام بحال کیا ، ٹاؤن سسٹم بلدیاتی انتخابات کے بعد بحال ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

