Advertisement

اداکارہ کاجل اگروال کی سرخ لباس میں گود بھرائی کی تصاویر وائرل

ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری سے بولی وُڈ تک کا کامیاب سفر کرنے والی اداکارہ کاجل اگروال ان دنوں اپنے گھر آنے والے ننھے مہمان کو لے کر کافی چرچا میں ہیں۔

کاجل سوشل میڈیا پر اپنے“ بیبی بمپ” کو فلانٹ کرتے ہوئے اکثر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

ایسے میں کاجل اگروال نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر گوتم کچلو کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا، ‘گود بھرائی’۔

 

جس کے بعد مداحوں جؤکی جانب سے کمنٹس باکس میں مبارکباد کی برسات شروع ہوگئی۔

اس تصویر میں دونوں ایک ساتھ بہت پیارے لگ رہے ہیں۔ ان کی جوڑی انڈسٹری کی پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ انہوں نے سرخ لباس میں بھی کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ وہ اس لباس میں بھی بہت پیاری لگ رہی ہیں۔

حالانکہ اداکارہ کا بیبی بمپ سرخ لباس والی تصویروں میں دیکھنے کو نہیں ملے گا۔ لیکن، ان کی گلیمرس ادائیں آپ کا دل ضرور جیت لیں گی۔

حال ہی میں جب کاجل اگروال کے حاملہ ہونے کی خبر سامنے آئی تو انٹرنیٹ پر اس موضوع کو خوب سرچ کیا گیا تھا۔

 ان کے حمل کی خبریں شادی کے کچھ دنوں بعد ہی آنا شروع ہوگئی تھیں جو بعد میں غلط ثابت ہوئیں۔ لیکن، اب ایک بار پھر ایسی خبروں نے طول پکڑ لیا ہے۔

Advertisement

حالانکہ کاجل نے حال ہی میں اپنے کچھ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیے ہیں جس میں وہ بہت گلیمرس اور خوبصورت لگ رہی ہیں اور انہیں دیکھ کر کوئی حمل کا اندازہ بھی نہیں لگا سکتا۔

 کاجل اگروال کے انسٹاگرام پر 18 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔ ان کی دیگر تصاویر پر بھی فینز دل کھول کر کمنٹ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

 اداکارہ کاجل اگروال اپنی پروفیشنل اور پرسنل زندگی دونوں کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ ساوتھ سے لے کر بولی وڈ تک اپنی چھاپ چھوڑ چکی اداکارہ کاجل سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version