Advertisement

خود ہی جج اور منصف بننے کے رجحان کو مل کر ختم کرنا ہوگا،طاہر اشرفی

طاہر اشرفی

علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ خود ہی جج اور منصف بننے کے رجحان کو مل کر ختم کرنا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے سانحہ تلمبہ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سلمان خان،ڈی پی او سید ندیم عباس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ تلمبہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے  واقعہ کے ذمہ داران کو سخت سزا دلوانی کی ہدایت کی ہے، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب خود صورتحال کو خود مانیٹر کررہے ہیں۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی کا کہنا تھا کہ سب اتحاد کا مظاہرہ کرکے دشمن کے عزائم خاک میں ملائیں، خود ہی جج اور منصف بننے کے رجحان کو مل کر ختم کرنا ہوگا۔

علامہ طاہر اشرفی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس نے 300 سے زائد افراد پر مقدمہ درج کرلیا اور اب تک  62 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ واقعہ کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا

Advertisement

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ مقتول مشتاق فاتر العقل شخص تھا، بے گناہوں کا قتل عام کرنے والے ہم میں سے نہیں کیونکہ جس نے ایک انسان کا قتل کیا اس نے پوری انسانیت کا قتل کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version