نعمان اعجاز کا اداکارہ ریشم کے ساتھ محبت پر دلچسپ تبصرہ، ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز کی ساتھی اداکارہ ریشم کے ساتھ ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ویڈیو میں نعمان اعجاز نے محبت پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے تمام ایسے لوگوں کو وارننگ دی ہے جوکہ محبت میں مبتلا ہیں۔
نعمان اعجاز نے ویڈیو میں محبت کے بارے میں کہا کہ محبت انسان کو کمزور بنادیتی ہے اس لیے اس کمزوری کے لیے بہترین دوائیں استعمال کریں۔
محبت پر نعمان اعجاز کے اس دلچسپ تبصرے پر اداکارہ ریشم نے اداکار سے فرمائش کہ وہ ڈائیلاگ ایک بار پھر سے دہرائیں۔
نعمان اعجاز کہتے ہیں کہ محبت انسان کو کمزور بنادیتی ہے اگر اچھی دوائی کوئی ملے تو ضرور استعمال کریں۔
واضح رہےکہ نعمان اعجاز اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے اور معنی خیز پوسٹس شیئر کرکے مداحوں کے دل جیتتے رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

