Advertisement

’وفاقی حکومت ایس ایم ایز زونز کی ترقی کیلئے تمام صوبائی حکومتوں کی مدد کرے گی‘

خسرو بختیار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک بھر میں ایس ایم ایز زونز کی ترقی کے لئے تمام صوبائی حکومتوں کی مدد کرے گی۔

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت اجلاس ہوا یہ ایس ایم ای ڈویلپمنٹ سے متعلق نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا پری اجلاس تھا۔

اجلاس میں پنجاب کے وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت، چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل، سی ای او سمیڈا ہاشم رضا اور پنجاب کے متعلقہ صوبائی سیکرٹریز نے شرکت کی۔

وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار اور وزارت کے سینئر افسران ویڈیو لنک کے ذریعے شامل ہوئے۔

اجلاس میں چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کو زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement

خسرو بختیار نے کہا کہ حکومت نے موجودہ انڈسٹریل اسٹیٹس میں ایس ایم ایز کے لئے 4200 ایکڑ اراضی پلگ اینڈ پلے کی بنیاد پر مختص کی تھی ، صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ایس ایم ایز کے لئے انفراسٹرکچر کی فراہمی کی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر نے سیکریٹری صنعت و پیداوار اور سمیڈا کو متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے قابل عمل ماڈل وضع کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ لاگت کم کرنے کیلئے زمین کے لیز ماڈل کی بنیاد پر ایس ایم ای انڈسٹریل اسٹیٹس قائم کیے جائیں ، وفاقی حکومت ملک بھر میں ایس ایم ایز زونز کی ترقی کے لئے تمام صوبائی حکومتوں کی مدد کرے گی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version