Advertisement

پاکستان سپر لیگ کا شمار ٹاپ تھری لیگز میں ہوتا ہے، راشد خان

افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا شمار دنیا کی ٹاپ تھری لیگز میں ہوتا ہے۔

پی ایس ایل 7 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے مایہ ناز لیگ اسپنر نے کہا کہ پی ایس ایل 7 میں 140 کلومیٹر کی رفتار سے گیند کرانے والے فاسٹ بالرز موجود ہیں۔

راشد خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں جہاں ہر ٹیم کے پاس پیس بیٹریز موجود ہیں وہیں تمام ٹیموں کے پاس بہترین بیٹرز بھی ہیں۔

افغان لیگ اسپنر نے کہا کہ ایک طرف تیز رفتار فاسٹ بالرز اور دوسری جانب جارحانہ کھیلنے والے بیٹرز یہ کمبی نیشن ہر ٹیم کو متوازن بناتا ہے۔

راشد خان نے کہا کہ کرکٹ اور خاص طور پر ٹی ٹوئنٹی میں ہر بالر پر دباؤ ہوتا ہے مگر کھلاڑی اپنے اسکلز کو استعمال کر کے اس دباؤ سے باہر نکل سکتا ہے۔

Advertisement

لاہور قلندر کی بالنگ کا اہم حصہ راشد خان نے کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم کرکٹ کے ہر شعبے میں 100 فی صد نتائج دینے کے فارمولے پر عمل پیرا ہے۔

راشد خان نے مزید کہا کہ میں پی ایس ایل میں اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version