ملینیم یونیورسل کالج کی چھت پر بسنت پارٹی منانے والے 45 طلبہ گرفتار

پولیس نے کارروائی کے دوران ملینیم یونیورسل کالج کی چھت پر بسنت پارٹی منانے والے پنتالیس طلبہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی نعیم عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ طلبہ یونیورسٹی کی چھت پر پتنگ اڑانے اور ہلہ گلہ کرنے میں مصروف تھے، پولیس نے اطلاع پر چھاپہ مارا اور پینتالیس طلبہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایس پی نعیم عزیز سندھو نے کہا کہ یونیورسٹی کی چھت پر یہ پروگرام کروانے والے آرگنائزر کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پتنگ بازی ایک انتہائی خطرناک کھیل ہے جس کی وجہ سے ہر سال کئی افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، یہ صرف وہی لوگ نہیں ہوتے جو پتنگ بازی کا شوق پورا کرتے ہوئے جان کی بازی ہارتے ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں سے اکثر ایسے افراد ہوتے ہیں جنہیں پتنگ بازی کا کوئی شوق نہیں ہوتا نہ ہی وہ اس قاتل کھیل کا طریقہ جانتے ہیں بلکہ وہ ویسے ہی کسی آوارہ ڈور کی زد میں آ کر بے دردی سے جان دے دیتے ہیں یعنی پتنگ بازی ایک ایسا کھیل ہے جس میں کھلاڑی اپنا نقصان کم جبکہ دوسروں کا زیادہ نقصان کر دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

