کیا آپ ان میں موجود اصلی ویرات کوہلی کو پہچان سکتے ہیں؟

بھارت کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سُپر اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی کا شمار دنیا کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے۔
ویرات کے صرف بھارت ہی نہیں بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کروڑوں مداح موجود ہیں۔
کوہلی نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اُن کے 9 ہم شکل موجود ہیں، جب کہ دسویں وہ خود ہیں۔
ویرات نے پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں سے کہا کہ وہ اِن میں سے اصلی ویرات کوہلی کو شناخت کرے کے دکھائیں۔
AdvertisementFind the odd one out. pic.twitter.com/cJCpNGmQfP
— Virat Kohli (@imVkohli) February 20, 2022
تصویرکو بڑی تعداد میں سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا ہے اور اس پر مختلف تبصروں کی بھرمار ہے۔
زیادہ تر افراد نے درمیان میں موجود سنجیدہ صورت بنائے شخص کو ویرات کوہلی کے طور پر شناخت کیا ہے، جب کہ بعض افراد کے مطابق تصویر میں تمام افراد ہی ان کے ہم شکل ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تصویر ایک موبائل کے اشتہار کی تیاری کے موقع پر لی گئی ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان ویرات کوہلی کو چند روز قبل 10 دنوں کی چھٹیوں پر گھر بھیج دیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ سے قبل ہی بائیو سیکیور ببل چھوڑ کر گھر چلے گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

