Advertisement

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی صوبے بھر میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی صوبے بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مردان بس اسٹینڈ کے قریب کارروائی کی جس کے نتیجے میں بھاری مقدار میں مضر صحت مصالحہ جات برآمد کیے گئے۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق انسپکشن کے دوران 350 کلو سے زائد غیر معیاری و مضر صحت مصالحہ جات تلف کردیئے گئے۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ہتھ گاڑیوں میں فروخت ہونے والے مصالحہ جات میں چوکر، بورا اور مضر صحت رنگوں کا استعمال کیا گیا تھا۔

انکا کہنا ہے کہ سوات میں ناقص صفائی اور زائد المعیاد اشیاء رکھنے پر اسپتال کا کینٹین سیل کردیا گیا ہے اور چارسدہ کے علاقے رجڑ بازار میں صفائی کی ناقص صورتحال پر 2 بیکری یونٹس سیل کردیئے گئے ہیں۔

Advertisement

فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مزید کہا کہ مانسہرہ شہر میں ممنوع اشیاء برآمد ہونے پر ایک دکان کو سیل کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version