Advertisement

دورانِ ڈکیتی مزاحمت پرسابق عالمی چیمپیئن کو گولیاں مار دی گئیں

 امریکی ریاست اوہائیو میں دورانِ مزاحمت سابق عالمی چمپئین باکسر رابرٹ ایسٹر جونیئرکو سرِعام  گولیاں مار دی گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 31 سالہ لائٹ ویٹ چیمپیئن باکسر رابرٹ ایسٹر جونیئر ریاست اوہائیو میں اپنے آبائی شہر ٹولیڈو میں موجود تھے جہاں ان کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی۔

ڈاکوؤں نے ان سے زیورات اور پیسے مانگے تو باکسر نے مزاحمت کی جس پر انہیں گولیاں ماردی گئیں۔ ۔بعد ازاں، ڈاکو ان کی نقدی اور جیولری چھین کر فرار ہوگئے۔ باکسر کو فوری طور پر سنساٹی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی ۔

 

 

Advertisement

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ رابرٹ کو تین گولیاں لگی ہیں۔ ان کے والد رابرٹ سینئر کے مطابق ان کے بیٹے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ خیال رہے کہ رابرٹ جونیئر نے سنہ 2016 میں لائٹ ویٹ کیٹگری میں باکسنگ کے عالمی چیمپیئن بنے تھے۔

انہوں نے تین بار ٹائٹل اپنے نام کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ اس کا دفاع کیا۔ تاہم سنہ 2018 میں وہ مکی گارشیا سے شکست کھا گئے تھے۔

امریکا میں موجود اسپورٹس حلقوں نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ مداحین  نے واردات پرانتظامیہ سے سخت ایکشن لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

 یاد رہے، کوویڈ 19 کے بعد امریکا میں امن و امان کی صورتحال نا گفتہ بہ  ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کل ورلڈکپ کے لیے سری لنکا روانہ ہوگی
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version