Advertisement

نور الحق ملکزئی افغان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرمقرر

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے افغانستان کے سابق بلے باز نور الحق کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق  نور تین ماہ سے عبوری بنیادوں پر کام کر رہے تھے اور اب انہیں بورڈ میں مناسب کردار دیا گیا ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ  کے سی ای او نصیب خان نے کہا کہ ملک زئی کا قائم مقام چیف سلیکٹر کے طور پر کافی متاثر کن دور رہا ہے اور انہوں نے انڈر 19 ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لیے ٹیموں کے انتخاب کے ساتھ ساتھ نیدرلینڈز اور بنگلہ دیش کی سیریز کے لیے حالیہ اسکواڈ کے انتخاب کے دوران زبردست جذبے کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے نور کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

افغانستان اس وقت بنگلہ دیش کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کے لیے تیاری کر رہا ہے۔

Advertisement

نور الحق ملکزئی نے کہا کہ ہمارے پاس 2022 کا ایک مصروف سال ہے اور ایک ٹیم کے طور پر ہم نہ صرف اپنی قلیل مدتی ضروریات کو پورا کرنے بلکہ اپنے طویل مدتی اہداف کو حاصل کرنے کے لیے کام کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ملک میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے اور یہ ضروری ہے کہ انہیں مناسب مواقع فراہم کیے جائیں۔

علاوہ ازیں اے سی بی نے بنگلہ دیش کے دورے کے لیے اسٹورٹ لا کو اپنے عارضی ہیڈ کوچ کے طور پر رکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
ایشیا کپ سے دستبرداری، پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوسکتا تھا
 پاک-بھارت ہاکی کے بڑے ٹاکرے 23 اور 26 جون کو لندن میں ہوں گے
ایشیا کپ، پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے دی
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version