Advertisement

اقوام متحدہ: روسی حملے میں جاں بحق افراد کے لئے ایک منٹ کی خاموشی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روسی حملے میں جاں بحق افراد کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

جنرل اسمبلی کا یہ غیر معمولی اجلاس روس اور یوکرین میں جاری جنگ کو فوری طور پر روکنے کے لئے بلایا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد نے ’فوری جنگ بندی‘ کا مطالبہ کرنے سے پہلے جنگ میں جاں بحق افراد کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا کہا جس کی تمام 193 رکن ممالک نے تائید کی۔

اقوام متحدہ کی تاریخ میں غیر معمولی اجلاس کا یہ سیشن 11 ویں مرتبہ ہوا ہے، اس اجلاس سے روس کو یہ بھی معلوم ہو جائے گا کہ عالمی برادری میں کون اس کے موقف کا حامی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گٹرز نے اجلاس کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ ’یوکرین میں جاری جنگ کو فوری طورپر روکا جائے‘۔

Advertisement

سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اب بہت ہو چکا ہے، فوجیوں کو اپنی بیرکوں میں جانے کی ضرورت ہے اور دونوں ملکوں کے سربراہان امن کی جانب پیش قدمی کریں اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

سیکریٹری جنرل انتونیو نے روس سے درخواست کی کہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا جواز کوئی بھی چیز نہیں بن سکتی، ابھی بندوقوں کے ذریعے بات ہو رہی ہے، لیکن بات چیت کا راستہ ہمیشہ کھلا رہنا چاہیئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version