Advertisement

نیویارک ٹائمز نے پزل گیم کو مہنگے داموں خرید لیا

نیویارک ٹائمز نے پزل گیم کو مہنگے داموں خرید لیا

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے مقبول ترین پزل ورڈ گیم کو خرید لیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق نیویارک ٹائمز نے دنیا بھر میں مقبول ورڈ گیم’ Worldle‘ کو خرید لیا تاہم اس معاہدے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ تاہم اس کے لیے ادا کی گئی رقم 7 ڈیجٹ میں ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس مفت اور سادہ سے گیم کو سافٹ ویئر انجینئر جوش وارڈلے نے گزشتہ سال اکتوبر میں ریلیز کیا تھا اور چند ہی ماہ میں اسے کھیلنے والوں کی تعداد لاکھوں سے تجاوز کرچکی ہے۔

جوش وارڈلے نے اس گیم کی کامیابی کو شان دار قرار دیتے ہوئے  اپنی ٹوئٹ میں نیویارک ٹائمز کے ساتھ ہونے والی ڈیل کا اعلان کیا۔ جب کہ نیویارک ٹائمز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فی الحال یہ گیم کھلاڑیوں کے لیے مفت میں ہی میسر ہوگا۔

اس گیم میں کھلاڑیوں کو 6 اندازوں میں 5 حرفی لفظ تلاش کرنا ہوتا ہے۔ اس میں روزانہ ایک نیا معمہ شایع ہوتا ہے اور کم سے کم وقت میں اسے حل کرنے والا کھلاڑی اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیتا ہے۔

ٹوئٹر پر اس معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے وارڈلے نے مزید کہا کہ ’ وہ اپنے گیم میں نیویارک ٹائمز کی دلچسپی لینے پر ادارے کے بہت مشکور ہی اور اس بات کا احترام کرتے ہیں کہ وہ ان کے کھلاڑیوں کے ساتھ کیسا برتاؤ کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version