Advertisement

شہر سکھر کو سرسبز اور صاف ستھرا بنانے کی مہم کا آغاز

 پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر سکھر کو سرسبز اور صاف ستھرا بنانے کی مہم کا آغاز ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ‘اب ہوگا صاف سکھر’ کے حوالے سے شہریوں میں آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی قیادت میں نکالی گئی۔


 

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کا کہنا تھا کہ اس ریلی کا مقصد شہریوں کو اس مہم میں شامل کرنا ہے۔

Advertisement

ارسلان شیخ  نے کہا کہ شہری میونسپل کارپوریشن کے ساتھ مل کر اس مہم میں حصہ لیں، جب تک شہری اس مہم میں شامل نہیں ہوں گے یہ مہم کامیاب نہیں ہوسکتی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون نے کہا کہ شہر کی صفائی اور سرسبز بنانے میں ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ہر شہری پودے لگائے تاکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جاسکے۔

واضح رہے کہ ریلی میں تاجروں، طلبہ، وکلاء،صحافیوں سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی شرکت کی جبکہ یہ ریلی گلوب چوک سے شروع ہوکر لب مہران پارک پر اختتام پذیر ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version