Advertisement

رانا ثنااللہ کے خلاف توہینِِ عدالت کی نئی درخواست دائر

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں توہینِ عدالت کی نئی درخواست دائر کر دی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ ملک نے رانا ثنااللہ کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی۔

عالیہ حمزہ نے درخواست میں صرف رانا ثنااللہ کو فریق بنایا ہے۔

عالیہ حمزہ کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ رانا ثنااللہ نے 30 جنوری کوعدلیہ اور ججز کے خلاف توہین آمیزالفاظ استعمال کیے۔

درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ رانا ثنااللہ کا عدلیہ اورججز کے خلاف بیان سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو چکا ہے۔

Advertisement

عدالت کو مؤقف پیش کیا گیا کہ سپریم کورٹ اسی نوعیت کے کیسز میں نہال ہاشمی، طلال چودھری اور دیگر کے خلاف کارروائی کر چکی ہے۔ رانا ثنااللہ نے اپنے بیان میں نہ صرف ججز کو دھمکیاں دیں بلکہ عدلیہ کو متنازع  بھی بنایا۔

رانا ثنااللہ نے اٹارنی جنرل آفس کے نواز شریف کو واپس لانے سے متعلق شہباز شریف کو بھجوائے گئے خط  پر بیان دیا۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ رانا ثنااللہ کوعدالت میں طلب کر کےعدلیہ مخالف بیان دینے پروضاحت مانگی جائے۔ ججز اور عدلیہ کے خلاف بیان دینے پررانا ثنااللہ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مستونگ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن؛ بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version