Advertisement

اقوام متحدہ، ویکسین کی جاری غیرمساوی فراہمی اقوام کی اخلاقی ناکامی قرار

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کا کہنا ہے کہ موجودہ دور کی سب سے بڑی اخلاقی ناکامی ویکسین کی غیر مساوی فراہمی ہے۔

 اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے عالمی رہنمائوں کے رواں سال کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے کے لیے عالمی تعاون کے پروگرام کے لیے23 بلین ڈالر فنڈز کی فراہمی کے مطالبے کی حمایت کی ہے

نیز انہوں نے ویکسین کی جاری غیر مساوی فراہمی کی مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال کورونا وائرس کی وبا کو شکست صرف اس صورت میں دی جا سکتی ہے جب تمام افراد کو  ویکسین ، یکساں علاج معالجے اور ٹیسٹ کی سہولت فراہم ہو۔ سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ویکسین کی غیرمساوی فراہمی ہمارے وقت کی سب سے بڑی اخلاقی ناکامی ہے۔

جس کی قیمت لوگوں کو چکانا پڑ رہی ہے لہذا اس سلسلے میں اب فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

اس ضمن میں ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم نے کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے کے لیے ہر فرد تک ویکسین کی رسائی کو یقینی بنانا ہے تو اس کے لیے ہمیں سب سے پہلے اپنے نظام میں غیرجانبداری لانا ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version