Advertisement

عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور کا نیا بیان سامنے آگیا

گزشتہ کچھ ہفتوں سے سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور کا ایک نیا بیان منظر عام پر آیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں طوبیٰ انور نے لکھا کہ زندگی کی کڑکتی دھوپ میں ایک سایہ دار درخت کی طرح ماں باپ کی ٹھنڈی چھاؤں ہمیں محفوظ رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میری حیات کی خوش قسمتی یہ ہے کہ میرے ماں باپ میرے ساتھ ہیں۔

ساتھ میں اپنے والدین کی تصویرشئیر کرتے ہوئے انہوں نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ تمام لوگوں کے ماں باپ کو صحت دے۔

خیال رہے کہ سیدہ طوبیٰ انور عامر لیاقت کی دوسری بیوی کے طور پر منظر عام پر آئی تھیں، تاہم شوہر کی تیسری شادی کے بعد انہوں نے عامر لیاقت سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

طوبیٰ نے خلع کے بعد اپنی پہلی  پوسٹ میں قرآن پاک کی آیت ترجمے کے ساتھ لکھی تھی۔

سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’جو لوگ پاک دامنوں، بے خبر ایمان والیوں پر تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت ہے اور ان کے لیے بڑا عذاب ہے۔‘

Advertisement

اُنہوں نے قرآن پاک کی یہی آیت اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بھی شیئر کی تھی۔

Advertisement

واضح رہے کہ 9 فروری کی شب سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے عامر لیاقت حسین سے خلع لینے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب اگلے ہی روز عامر لیاقت حسین نے سیدہ دانیہ شاہ نامی نوجوان لڑکی سے اپنی تیسری شادی کا اعلان کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version