Advertisement

کراچی کی ایک اور غیر قانونی کثیر المنزلہ عمارت گرانے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ

غیرقانونی تعمیرات؛ کے ڈی اے، ایس بی سی اے اور ایس ایس پی ملیر سے جواب طلب

سندھ ہائیکورٹ نے گزری کے علاقے میں غیر قانونی عمارت میں لگے بجلی، پانی اور گیس کے کنکشن منقطع کرنے کا حکم دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزری میں پانچ منزلہ غیر قانونی عمارت کو مسمار کرنے کا حکم دیتے ہوئے عدالت نے پلاٹ نمبر 467 اور 467-A مسمار کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے سب رجسٹرار کو عمارت میں سب لیز دینے سے روکتے ہوئے حکم دیا کہ جب تک بلڈنگ کا کمپلیشن سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جاتا کسی کو سب لیز نہ دی جائے۔

دورانِ سماعت غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر عدالت نے ایس بی سی اے حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ غیر قانونی تعمیرات توڑنے میں کوئی خطرہ ہے؟

جسٹس حسن اطہر نے ریمارکس میں کہا کہ گراؤنڈ پلس ٹو بنانے کی اجازت تھی پانچ منزلہ عمارت کیسے بن گئی؟ عمارت کی چھت پر پینٹ ہاؤس بھی بنایا گیا ہے۔

Advertisement

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر توڑ بھی دیا تو دوبارہ بن جائے گا، آخر آپ لوگ کارروائی کرتے کیوں نہیں؟

انسپکٹر ایس بی سی اے نے عدالت کو بتایا کہ میرا ساؤتھ زون میں ابھی تبادلہ ہوا ہے جس پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ اس سے پہلے کہاں تھے؟

انسپکٹر ایس بی سی اے نے عدالت کو بتایا کہ ڈسٹرکٹ سنٹرل میں تعینات تھا۔

عدالت نے انسپکٹر سے مکالمے میں کہا کہ ناظم آباد اور لالو کھیت کتنی غیر قانونی عمارتیں بنی ہوئی ہیں؟اس سے پہلے کسی عمارت کو نوٹس دیا کسی کو مسمار کیا؟

سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے سرزنش پر ایس بی سی اے انسپکٹر خاموش رہا۔

عدالت نے حکم دیا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کریں ورنہ آپ کے خلاف کارروائی ہوجائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version