Advertisement

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائیاں،600 کلو سے زائد ناقص گوشت تلف

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے ڈی آئی خان، مردان اور چارسدہ میں مختلف کارروائیاں کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  دریا پل ڈی آئی خان پر ناکہ بندی کے دوران گاڑی سے 600 کلو سے زائد ناقص گوشت برآمد کرکے موقع پر ہی تلف کردیا گیا ہے۔

 فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق مردان میں گڑ گھانیوں کا معائنہ کرکے  چینی اور مضر صحت کیمکلز کی ملاوٹ پر بھی ایک گڑ گھانی سیل کرکے دو افراد گرفتار کرلیے ہیں۔

 فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ گڑ میں چینی اور کیمکلز کی ملاوٹ پر چارسدہ میں ایک گڑ گھانی بھی سیل کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل بھی خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئی تھیں، جس کے نتیجے میں 300 کلو سے زائد باسی مچھلی برآمد کرکے  مالکان پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
چمن باڑدر پر افغان عناصر کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب
وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کا انکشاف
پاکستان نے بھارتی ہندو شہریوں کو داخلے سے روکنے کا الزام مسترد کردیا
Next Article
Exit mobile version