Advertisement

عائزہ خان کی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں ڈال دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور خوبرو اداکارہ و سُپر ماڈل عائزہ خان کی نئی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

 اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پرمقبول ہوگئیں۔

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اسکن  رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔

اداکارہ کی تصاویر پر اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب تعریفی کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اداکارہ نے اپنے آنے والے نئے پروجیکٹ کے  آنے کا بتایا ہے۔

 متعدد سپر ہٹ ڈرامے اور سیکڑوں کامیاب برانڈ فوٹو شوٹ کرنے والی عائزہ خان کی فین فالوونگ میں بھی دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

Advertisement

 اس سے قبل اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کیا جانے والا یہ پیغام  اُن کے تمام چاہنے والوں کے لیے تھا۔

عائزہ خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ’وہ اپنے شوٹ اور دیگر کاموں کی وجہ سے بےحد مصروف رہتی ہیں اس لیے مداحوں کے پیغامات کا جواب نہیں دے پاتی ہیں لہٰذا آج اُنہوں نے سوچا کہ وہ ایک چھوٹا سا ویڈیو پیغام ریکارڈ کرکے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کریں۔

واضح رہے کہ اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی عائزہ خان اب ماڈلنگ میں بھی نام کما رہی ہیں اور اپنے نئے نئے فوٹو شوٹ اپنے مداحوں و فالوورز کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement

13 کروڑ سال پُرانے مگرمچھ کی کھوپڑی والے ڈائنو سار

ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ماضی میں کبھی پرتگال میں مگرمچھ کی کھوپڑی اور کانٹوں والی پشت والے 33 فٹ لمبے ڈائنو سار رہا کرتے تھے۔

سائنس دانوں نے 1999 میں دریافت ہونے والے ڈائنو سار کی باقیات کا دوبارہ تجزیہ کیا اور اس کو ایک نئی قسم قرار دیا۔

ابتدائی مطالعوں میں بتایا گیا کہ یہ باقیات بیریونکس واکیری نامی قسم سے تعلق رکھتی ہیں۔

لیکن نئے تجزیے نے بتایا کہ یہ دراصل اسپائنو سارڈ کی ایک نئی قسم ہے جو 13 کروڑ سال قبل زندہ تھی۔

ٹیم نے اس نئی قسم کو آئبیرواسپائنس نیٹیریوئی کا نام دیا۔

Advertisement

یہ نام ایک امیچور ماہرِ باقیات کارلوس نیٹیریو کے نام پر دیا گیا جنہوں نے 1999 میں ان باقیات کو دریافت کیا تھا۔

نووا اسکول آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پروفیسر آکٹیویو میٹیس، جنہوں نے تحقیق کی رہنمائی کی، کا کہنا تھا کہ یہ دنیا میں سب سے مکمل اسپائنو سارڈ کی باقیات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئیبیریا میں اسپائنو سارِڈ کی قسم میں ایک اور اضافہ اس جانب اشارہ کرتا ہے کہ اس نسل کا آغاز ممکنہ طور پر مغربی یورپ میں ہوئی ہو۔

ٹیم کے مطابق آئیبیرو اسپائنس نیٹیریوئی تقریباً 33 فٹ لمبے ہوتے تھے اور ان کا وزن تین ٹَن تک ہوتا تھا۔

ان کی پشت کانٹوں والی ہوا کرتی تھی اور یہ مچھلیوں کو پکڑنے کے لیے مگرمچھوں کی طرح ے پانی میں چلے جاتے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version