Advertisement

ماں! میں آپ سے محبت کرتا ہوں، روس کے حملے کے دوران یوکرینی فوجی کی ویڈیو وائرل 

روس حملہ

روس حملہ

روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے دوران ایک یوکرینی فوجی کی ویڈیو وائرل ہوگئی جو بمباری کے دوران اپنے والدین سے محبت کا اظہار کررہا ہے۔ 

ممتا جیسی نعمت کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی اور نہ ہی ماں کا کوئی نعم البدل دنیا میں موجود ہے، یہی وجہ ہے کہ انسان اپنی پیدائش سے لے کر بڑھاپے تک جب جب تکلیف میں ہوتا ہے تو اس کی زبان سے سب سے پہلے ماں کا لفظ ہی نکلتا ہے۔

ویسے تو فوجیوں کو بہت سخت ٹریننگ دی جاتی ہے اور انہیں ہر قسم کے مراحل سے گزارا جاتا ہے تاکہ وہ نہ صرف دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرسکیں بلکہ سرحد پر تنہا زندگی گزارنے کے عادی بھی ہوجائیں اور ایسے درجنوں واقعات دیکھے گئے ہیں جب فوجی جوان تمام مشکلات کے باوجود قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹتا لیکن روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے دوران ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے۔

روس نے جیسے ہی یوکرین پر چڑھائی کی تو یوکرین کی سرحد پر موجود فوجی جوان نے فوری طور پر ویڈیو بنانا شروع کردی جس میں وہ اپنی ماں کو پکار رہا ہے اور روس کی جانب سے حملے اور بمباری کی اطلاع دے رہا ہے۔

Advertisement

وائرل ویڈیو میں یوکرینی فوجی کہتا ہے ’’ ماں! پاپا! میں آپ سے محبت کرتا ہوں ،، اور اس وقت ہم شدید بمباری کی زد میں ہیں‘‘۔

واضح رہے روسی صدر ولادی میر پیوتن کی یوکرین کے مشرقی علاقوں میں فوجی کارروائیاں شروع کرنے کے بعد خطے کی صورت حال ہر لمحے تبدیل ہورہی ہے اور یوکرائن کی بارڈر گارڈ سروس کے مطابق روسی فوجیوں کے قافلے شمالی چرنیہیو اور سومی کے علاقوں اور مشرقی لوہانسک اور خارخیو کے علاقوں سے یوکرائن میں داخل ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ یوکرائن کی 11 ائیر بیسز سمیت 70 سے زائد فوجی تنصیبات تباہ، ترجمان روسی وزارت دفاع

روس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ روسی افواج نے یوکرائن کے 11 ائیر بیسز سمیت 70 سے زائد فوجی تنصیبات کو تباہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب  یوکرائن نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوج شمالی اور مشرقی یوکرائن میں داخل ہوگئی ہے جبکہ اُس کی فوجوں نے 50 روسی فوجی ہلاک کر دیے ہیں۔ یوکرائن کی فوج نے روس کے 5 لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ روس کی وزارتِ دفاع نے کسی لڑاکا طیارے یا ہیلی کاپٹر کے مار گرائے جانے کی تردید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ روس کا حملہ؛ اپ ڈیٹس، یوکرین کا 50 روسی فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ

Advertisement

ادھر روس کی جانب سے حملوں کے بعد یوکرین کے دارالحکومت کیف سے ہزاروں لوگوں نے محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونا شروع کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version