Advertisement

نجی ایئرلائنز کے تحفظات کو فوری طور پر حل کیا جائے، سلیم مانڈوی والا

سلیم مانڈوی والا

پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ نجی ایئرلائنز کے تحفظات کو فوری طور پر حل کیا جائے۔

سلیم مانڈوی والا نے سول ایوی ایشن سے متعلق اپنے اہم بیان میں کہا کہ سول ایوی ایشن کی پاکستان کی نجی ایئرلائنز سے متعلق پالیسی پر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں نجی ایئرلائنز کے ساتھ دھرا معیار کسی صورت قابل قبول نہیں، غیر ملکی ایئرلائنز اور پاکستان کی نجی ایئرلائنز کے ساتھ رکھا جانے والے رویے میں فرق واضح ہے۔

انکا کہنا ہے کہ ملک کی نجی ایئر لائنز کے ساتھ رکھا جانے والا رویہ قابل افسوس ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جو رویہ اور طریقہ کار غیر ملکی ایئرلائنز کے ساتھ رکھا جاتا ہے وہی طریقہ کار مقامی ایئرلائنز کے ساتھ بھی رکھا جائے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ہمیں اپنی خودمختاری اور ایئر اسپیس کا تحفظ کرنا چاہیے، غیر ملکی ایئرلائنز کے لئے وہ سہولیات اور آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں جو سہولیات اپنی ملکی نجی ایئرلائنز کے لئے میسر نہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ایئرلائنز کی بجائے ہمیں اپنی ملکی نجی ایئرلائنز کو بچانے اور تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں غیر ملکی ایئرلائنز کو مقامی ایئر لائنز کے لائسنس کا غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ ایمریٹس ایئرلائنز کی کراچی کے لئے روزانہ پانچ فلائیٹس ہیں جبکہ پی آئی اے کی کراچی سے دبئی کے لئے روزانہ کوئی فلائیٹ تک نہیں، ہمیں غیر ملکی ایئرلائنز کو لوکل ایئر کے ذریعے پاکستان آنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version