Advertisement

صوبے کھیلوں کے فروغ کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، فہمیدہ مرزا

فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ صوبے کھیلوں کے فروغ کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹس ایسو سی ایشن کی نو منتخب باڈی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے رسجا کی نئی باڈی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ رسجا نے جمہوری عمل مکمل کیا یہ خوش آئند ہے،اسی طرح سلسلہ چلتا رہے تو تنظیمیں اور ادارے مظبوط ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بطور وفاقی وزیر کھیلوں کے شعبے میں پالیسی سطح پر تبدیلیاں لانے اور اصلاحات پر توجہ مرکوز کی ہے،نیشنل سپورٹس پالیسی کی تشکیل کی جا رہی ہے اس میں ہمیں بہت مشکلات کا سامنا ہے۔

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ نے کہا کہ سپورٹس فیڈ ریشنزاور پاکستان اولمپکس ایسو سی ایشن تعاون نہیں کر رہیں۔

Advertisement

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گی، پاکستان میں کھیلوں کی بہتری کیلئے پالیسی سطح پر تبدیلیاں ناگزیر ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اولمپک ایسو سی ایشن اپنے کنڈٹ کے خلاف کام کر رہی ہے،پی او اے سپورٹس کے معاملات پر وفاقی حکومت کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتی،ہم نے نیشنل سپورٹس پالیسی پر پی او اے کی رائے مانگی تھی مگر پی او اے نے بجائے تعاون کرنے کے نیا محاذ کھول کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کھیلوں کی بہتری وزیر اعظم کی ترجیحات میں شامل ہے،وزیر اعظم ڈپارٹمنٹس کے بجائے ریجن کو طاقتور کرنا چاہتے ہیں اسی لیے حکومتی اداروں کو ڈپارٹمنٹس کی فنڈنگ روکنے کے احکامات دیے گئے۔

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے مزید کہا کہ صوبے کھیلوں کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں،پنجاب اور کے پی کے نے اس حوالے سے بھرپور اقدامات کیے ہیں،اسپورٹس کا شاندار انفراسٹرکچر تیار ہو رہا ہے،ملاقات کے دوران رسجا کی باڈی نے وفاقی وزیر کو رسجا کی اعزازی رکنیت بھی دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version