Advertisement

سرپرائز ڈے کے 3 سال مکمل، آئی ایس پی آر نے نغمہ جاری کر دیا

27 Feb

27 فروری کا دن پاکستانی یقیناً سرپرائز ڈے کے نام سے یاد رکھتے ہیں،اس دن کی مناسبت سے آئی ایس پی آر نے نغمہ جاری کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ  بیان کے مطابق اس اہم ترین آپریشن کو تین سال کا عرصہ گزر جانے پر پاک فوج نے یہ نغمہ جاری کیا ہے۔

 اس گانے میں 2019 کے آپریشن ’سوئفٹ ریٹارٹ‘ میں بہادری کی نئی داستان رقم کرنے والے پاک افواج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ آج کے دن پاکستان کی مسلح افواج نے ناکام بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا۔

Advertisement

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے آج کے دن کی مناسبت سے شئیر کیے گئے اپنے پیغام میں کہاکہ آج 27 فروری کو ہم آپریشن ’سوئفٹ ریٹارٹ‘ کی تیسری سالگرہ منا رہے ہیں۔

Advertisement

 آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے پیشہ وارانہ عزم کا مظاہرہ کیا۔ پاک فضائیہ نے دو بھارتی جنگی جہاز مار گرائے۔ پاک بحریہ نے سمندر میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا۔ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر زوردار جواب دیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق جارحیت کے جواب میں صرف ہتھیار اور تعداد نہیں بلکہ قوم کا عزم اورمسلح افواج کی آپریشنل تیاریاں کامیاب رہتی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام کے اختتام میں پاکستان زندہ باد بھی لکھا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version