Advertisement

خیبر پختونخوا: بلدیاتی ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ مکمل، گنتی کا عمل جاری

بلدیاتی انتخابات

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے۔

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں امیدواروں کے انتقال اور ناخوشگوار واقعات کے باعث ملتوی ہونے والی نشستوں پر پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی گئی۔

پشاور، نوشہرہ، خیبر، مہمند، مردان، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، چارسدہ، بونیر اور باجوڑ میں آج ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کی گئی ہے۔

40 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے عمرامين گنڈا پور 12 ہزار 32 ووٹ لے کر آگے ہیں۔

غیرسرکاری تنائج کے مطابق جے يو آئی کے کفيل نظامی 8 ہزار 900  ووٹ لے کر دوسرے جبکہ پیپلزپارٹی کے فيصل کريم کنڈی 4 ہزار 96 ووٹ لے کر تيسرے نمبر پر ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں اے این پی کے امیدوار عمر خطاب کے قتل کے باعث سٹی مئیر کا انتخاب ملتوی کر دیا گیا تھا۔

میئر کے الیکشن کیلئے پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی خود میدان میں ہیں جبکہ وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے اپنے بھائی عمر امین کو مقابلے میں اتارا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کفیل احمد نظامی کو امیدوار بنایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
Next Article
Exit mobile version