Advertisement

مصنوعی طاقت کا استعمال،اسپین کی فگر اسکیٹر پابندی کی زد میں

اسپین کی فگر اسکیٹر کھلاڑی لارا بارکیورو کا اینٹی ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کے خلاف پابندی لگنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

اسکیٹر لارا بارکیورو نے بیجنگ ونٹر اولمپکس میں حصہ لیا تھا جہاں ممنوعہ ادویات کے استعمال کی روک تھام کے ادارے آئی ٹی اے کے تحت ٹیسٹ لیا گیا تھا۔

انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے مطابق لارا کا اینٹی ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق لارا کے کولیسٹرول میں میٹابولائٹ کی مقدار غیر معمولی طور پر زیادہ تھی۔

آئی ٹی اے کے مطابق ایتھیلیٹس کے جسم میں میٹابولائٹ کی مقررہ مقدار سے زائد کی موجودگی ظاہر کرتی ہے کہ کھلاڑی نے ممنوعہ ادویات استعمال کی ہیں۔

آئی ٹی اے نے لارا بارکیورو کا ٹیسٹ بیجنگ ونٹر اولمپکس میں پئیر اسکیٹنگ کے ایک چھوٹے پروگرام کے دوران لیا گیا تھا۔

Advertisement

اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے کہا ہے ایتھیلیٹ لارا بارکیورو کو ٹیسٹ رپورٹ سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور انہیں ’بی سیمپل‘ کے لئے قانونی حق حاصل ہے۔

ممنوعہ ادویات کے استعمال پر لارا بارکیورو کی رپورٹ اینٹی ڈوپنگ ڈویژن کی اسپورٹس کورٹ کو بھیج دی گئی ہے، جو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ساتھ مل کر فیصلہ کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کل ورلڈکپ کے لیے سری لنکا روانہ ہوگی
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version