Advertisement

کال آف ڈیوٹی سب سے زیادہ آمدن کرنے والا موبائل گیم بن گیا

کال آف ڈیوٹی سب سے زیادہ آمدن کرنے والا موبائل گیم بن گیا

ایکشن، سسپنس اور مار دھاڑ سے بھرپور شوٹنگ گیم کال آف ڈیوٹی: موبائل نے آمدن میں سب ریکارڈ توڑ دیے۔

کنزیومر مارکیٹ کا تجزیہ کرنے والی فرم سینسر ٹاور کی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایکشن گیم ’ کال آف ڈیوٹی: موبائل کا ریونیو ڈیڑھ ارب ڈالر سے بھی تجاوز کرگیا ہے جو کہ مائیکرو ٹرانزیکشنز میں لائف ٹائم ریکارڈ ہے۔

رپورٹ کے مطابق کال آف ڈیوٹی نے ایکشن گیمز کے زمرے میں اینڈروئیڈ اور آئی او ایس  پلیٹ فارمز پر منافع کمانے کا لائف ٹائم ریکارڈ قائم کیا ہے۔

مزید پڑھیے: پلے اسٹیشن گیمز تک مفت رسائی کا آسان طریقہ جانیے

اینڈروئیڈ اور آئی او ایس پلیٹ فارمز پر ریونیو کمانے والے گیمز میں یہ تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔

Advertisement

 کال آف ڈیوٹی: موبائل پر سب سے زیادہ پیسے خرچ کرنے والے ممالک میں امریکا سر فہرست ہے۔ جہاں سے اس گیم نے 647 ملین ڈالر سے زائد کا ریونیو کمایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ٹیکنالوجی کمپنی ٹینسیٹ کے ٹیمی اسٹوڈیو میں ڈیولپ ہونے والے اس گیم کو 2019 میں لانچ کیا گیا تھا۔

2019 کے بعد سے موبائل شوٹنگ گیمز کھیلنے اور اس پر خرچ کی جانے والی رقم میں مجموعی طور پر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ اس کیٹیگری میں کھلاڑیوں کی جانب سے خرچ کی جانے والی رقم ہر سال بڑھ رہی ہے۔

2020 میں کھلاڑیوں نے شوٹنگ گیمز پر 5 ارب 70 کروڑ ڈالر خرچ کیے۔ جب کہ 2021 میں یہ 10 اعشاریہ 5 فیصد اضافے کے ساتھ 6 ارب 30 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق2021 کال آف ڈیوٹی: موبائل کے لیے بہترین رہا اور اس پرکھلاڑیوں کی جانب سے خرچ کی گئی رقم میں 45 فیصد اضافہ ہو۔ اس سال صرف چین میں ہی اس گیم نے 104.5 ملین ڈالر کمائی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version