شعیب اختر کی ٹک ٹاک پر انٹری،پہلی ویڈیو پر لاکھوں ویوز

اولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرلیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق اسپیڈ اسٹار نے ٹک ٹاک جوائن کرنے کی اطلاع ٹوئٹر پر دیتے ہوئے کہا کہآخر کار میں بھی اب آپ کے پسندیدہ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ہوں۔
Finally, i am on your favorite platform #TikTok . Cricket & so much more, but with responsibility. Watch my first video & follow me!https://www.bolnews.com/urdu/latest/2022/02/905780/amp/
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) February 7, 2022
شعیب اختر نے کہا کہ وہ ذمےداری کے ساتھ ٹک ٹاک پر کرکٹ اور دیگر چیزوں کے متعلق مواد اپ لوڈ کریں گے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو کا لنک بھی شیئر کیا اور لوگوں سے درخواست کی کہ انہیں ٹک ٹاک پر فالو کریں۔
شعیب اختر نے اپنی پہلی ویڈیو میں لوگوں کو ایک خوبصورت پیغام دیا کہ آپ کو انٹرنیٹ پر کچھ بھی اپ لوڈ کرنے سے پہلے ذرا رکنا پڑے گا اور سوچنا پڑے گا کہ آپ کے اس طرز عمل سے کسی کو کوئی نقصان تو نہیں پہنچ رہا، کسی کی دل آزاری تو نہیں ہورہی سوچ سمجھ کر اپ لوڈ کیجئے۔
شعیب اختر کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کو محض ایک دن میں 25 ہزار سے زائد لوگ فالو کرچکے ہیں جب کہ 87 ہزار سے زائد لوگ ان کی ویڈیوز کو پسند کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

