Advertisement

کیف میں دھواں، گاڑیوں کی طویل قطاریں اور اے ٹی ایمزپر لوگوں کا رش

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ہر جانب افراتفری کا عالم ہے، کہیں دھواں تو کہیں گاڑیوں کی طویل قطاریں اور کہیں اے ٹی ایمز پر لوگوں کا رش ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کو یوکرائن میں فوجی مہم کا اعلان کیا ۔ ساتھ ہی دعوی کیا کہ اس کا مقصد شہریوں کا تحفظ کرنا ہے ۔

پوتن نے کہا کہ یوکرین کے ذریعہ پیش کئے جارہے خطرات کے جواب میں یہ کارروائی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ روس کا ہدف یوکرین پر قبضہ کرنا نہیں ہے اور خوان خرابے کیلئے یوکرین انتظامیہ ذمہ دار ہوگی ۔

 روسی افواج نے آج یوکرائن پر حملہ کیا، جس کے بعد یوکرین کے دارالحکومت میں افراتفری کا عالم ہے۔

Advertisement

 اس حملے کی بین الاقوامی سطح پر مذمت اور پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے دیگر ممالک کو وارننگ دی ہے کہ روسی کارروائی میں کسی طرح کی مداخلت کی کوشش کے ایسے نتائج ہوں گے جو انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے ۔

روس کے اس حملے کے بعد یوکرین میں کافی الگ ہی منظر دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ جہاں ایک جانب جگہ جگہ دھنویں کا غبار اٹھتا دکھ رہا ہے ۔ وہیں سڑکوں پر اور اے ٹی ایم کے باہر لوگوں اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں ۔

روس نے کہا کہ اس نےیوکرین کی فوج کی ایئر ڈیفینس اور فوجی ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے ۔

وزارت دفاع نے کہا کہ روس کے حملوں نے یوکرین کے فوجی ٹھکانوں کے بنیادی ڈھانچوں کو نیست و نابود کردیا ہے ۔ وہیں یوکرین کی فوج نے کہا کہ اس نے روس کے پانچ طیاروں کو مار گرایا ہے ۔

یوکرین کی سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں ، مشرقی یوکرائن کے کراماٹورسک شہر میں اے ٹی ایم کے باہر لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں ۔ وہیں دکانیں بھی بند نظر آرہی ہیں ۔

Advertisement

جبکہ روسی جارحیت کے بعد یوکرین کے دارالحکومت کیف سے باہر نکلنے کے لئے لوگوں کا ہجوم سب وے پر ٹرینوں کا انتظار کرتے نظر آ رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version