تنہا سفر کرنے والی خواتین کیلیے مدینہ منورہ دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار

مدینہ منورہ
تنہا سفر کرنے والی خواتین کے لئے مدینہ منورہ دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار دے دیا گیا۔
برطانوی ادارے ’InsureMyTrip‘ نے دنیا بھر سے تنہا سفر کرنے والی خواتین کے لیے محفوظ ترین شہر کی فہرست جاری کی ہے جس میں یورپ کے سب سے مشہور شہر کو خواتین کے لیے غیر محفوظ شہر قرار دیا گیا ہے۔
برطانوی ادارے کی جانب سے جاری کی گئی سعودی عرب کے شہر ’مدینہ منورہ‘ کو دنیا بھر سے تنہا سفر کرنے والی خواتین کے لئے محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ سعودی عرب میں خواتین ٹرین ڈرائیورز کی بھرتی کیلئے 28 ہزار درخواستیں موصول
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی شہر ’مدینہ منورہ‘میں جرائم کی شرح انتہائی کم ہے اور تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے جس کے باعث اس شہر کو خواتین کے لیے سب سے محفوظ قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں یورپ ملک فرانس کے سب سے مشہور شہر پیرس کو تنہا سفر کرنے والے خواتین کے لیے سب سے غیر محفوظ شہر قرار دیا گیا ہے جس کی بنیادی وجہ جرائم میں اضافے کو قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تنہا سفر کرنے والی خواتین کے لیے سب سے محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر تھائی لینڈ کا شہر چیانگ مائی ہے جب کہ اس فہرست میں متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کو تیسرا نمبر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ محرم حج کا ارادہ رکھتا ہو تو خاتون تنہا اپنی درخواست منسوخ نہیں کرواسکتیں
برطانوی ادارے کی رپورٹ میں جاپان کے شہر کو خواتین کے لیے چوتھے نمبر پر سب سے محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا اور اس فہرست میں چین کے شہر مکاؤ کو پانچواں نمبر دیا گیا ہے۔
ادارے نے اپنی تحقیق میں چند بنیادی چیزیں شامل کی ہیں جن میں تنہا خواتین کا رات میں اکیلے سفر کرنا، آزادی سے گھومنا پھرنا، جرائم کی شرح کے علاوہ دیگر شہریوں کا خواتین کے ساتھ رویہ اور تعاون شامل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

