Advertisement

ورزش کا ایک اور فائدہ ، خشک آنکھوں کا علاج

ورزش اور جسمانی مشقت و سرگرمی کے فوائد کبھی ختم نہیں ہوتے۔ اب ایک اور دلچسپ بات سامنے آئی ہے کہ اس سے آنکھوں کی خشکی اور کنچھاؤ میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔

آنکھوں کی خشکی یا ڈرائی آئز ایک ایسی کیفیت ہے جس میں آنکھوں کی نمی کم ہونے لگتی ہے اور ڈاکٹر قطرے ٹپکانے کے کا مشورہ دیتے ہیں۔ لیکن اس کی شدید کیفت آنکھوں میں درد اور کھنچاؤ کی وجہ بننے لگتی ہے۔ اس کیفیت سے معمولاتِ زندگی بھی متاثر ہونے لگتے ہیں۔

کینیڈا میں واٹرلو یونیورسٹی نے اس عمل کا بھرپور جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے پلک جھپکانے کے عمل کو ایک نعمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر بار پلکیں آنکھ پر نمی کی ایک تہہ چڑھادیتی ہے۔ یہ نمی آنکھ کو خشکی، گردوغبار اور جراثیم وغیرہ سے بچاتی ہیں۔

لیکن جدید دور میں اسکرین دیکھنے سے خشک آنکھوں کے امراض تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور اب یہ عام ہوچکے ہیں۔ اسی لیے واٹرلو یونیورسٹی نے غور کیا کہ کیا ورزش وغیرہ اس کیفیت سے بچاتی ہے۔

Advertisement

اس ضمن میں پروفیسر ہائنز اوٹرے اور ان کے ساتھیوں نے 52 افراد بھرتی کئے۔ اس کے بعد انہیں دو گروہوں میں تقسیم کیا یعنی ایک گروہ کو کھلاڑی قرار دیا اور دوسرے کو عام فرد کہا۔ ان میں سے کھلاڑی یا ایتھلیٹ گروہ سے کہا گیا کہ وہ ہفتے میں پانچ مرتبہ ورزش کرے اور دوسرے گروہ کو ہفتے میں صرف ایک مرتبہ ورزش کرنے کو کہا۔

اس دوران ان کی آنکھ کا جائزہ لیا جاتا رہا۔ معلوم ہوا کہ ورزش کرنے والے گروپ کی آنکھوں میں نمی بہت اچھی طرح برقرار رہی اور آنکھوں کی مجموعی بہتر صحت پر اس کے اثرات ہوئے۔ دوسرے گروہ میں یہ رحجان بہت ہی کم دیکھا گیا۔ اس سے ثابت ہوا کہ ورزش بینائی اور آنکھوں کی نمی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ماہرین نے اب اس عمل کی سائنسی توجیہہ پر غور کیا تو معلوم ہوا کہ ورزش کے دوران آنکھوں میں نمی پہنچانے والے غدود زیادہ سرگرم ہوجاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version