Advertisement

وزیراعظم عمران خان روسی صدر سے آج اہم ملاقات کرینگے

وزیر اعظم عمران خان کی روسی صدر ولادی میر پیوتن سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان روس کے صدر پیوٹن سے آج اہم ملاقات کریں گے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس اہم ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پر بات ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان اور پیوٹن توانائی کے شعبے پر بھی بات چیت کریں گے۔

اہم ملاقات کا اعلامیہ جاری

وزیراعظم پاکستان کے دورہ روس سے متعلق جاری اعلامیہ کے مطابق صدر پیوٹن اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات اس دورے کا اہم ترین جزو ہے۔

Advertisement

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں اسلاموفوبیا، افغانستان کی صورتحال اور پاک روس تجارتی تعلقات خاص طور پر توانائی کے شعبے پر بات چیت ہوگی۔

وزیراعظم 24 فروری (آج) کو دوسری جنگ عظیم میں ہلاک فوجیوں کی قبرپرپھول رکھیں گے۔

وزیراعظم دورہ روس کے دوران ماسکو میں ٹی وی چینل کو انٹرویو دیں گے۔ پاکستانی میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔

پاکستان اور روس کے درمیان توانائی امور پر تعاون کے لیے بات چیت بھی ہو گی۔

دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سے روس اور پاکستان کی ممتاز کاروباری شخصیات بھی ملیں گی۔

وزیراعظم عمران خان ماسکو میں اسلامی سینٹر کا بھی دورہ کریں گے، روس کے مفتی اعظم کی ملاقات بھی شیڈول میں شامل ہے۔

Advertisement

وزیراعظم دورہ روس مکمل کرنے کے بعد 24 فروری کی رات پاکستان کے لیے واپس روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان عالمی سطح پر کسی گروپ کا حصہ نہیں، وزیراعظم

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان سرکاری دعوت پر دو روزہ دورے پر روس میں موجود ہیں ۔

کابینہ ارکان سمیت اعلیٰ سطحی وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔

وزیراعظم کے ہمراہ روس جانے والے وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، حماد اظہر، اسد عمر، عبدالرزاق داؤد، معید یوسف اور عامر کیانی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کا حکومت کے خلاف بڑا اقدام، صدر کے مواخذے کا بھی منصوبہ 

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
چمن باڑدر پر افغان عناصر کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب
Next Article
Exit mobile version