Advertisement

حجاب تنازع کے بعد سکھ طالبہ کو بھی پگڑی اتارنے کا حکم

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کرناٹک ہائی کورٹ کے عبوری حکم کے بعد ایک کالج انتظامیہ نے سکھ طالبہ کو بھی اپنی پگڑی اتارنے کا حکم دے دیا ہے۔

امرت دھاری سکھ لڑکی کو کرناٹک کے کالج نے حجاب کے سلسلے میں کرناٹک ہائی کورٹ کے عبوری حکم کے بعد اپنی پگڑی اتارنے کو کہا ہے۔

کرناٹک ہائی کورٹ نے اپنے حالیہ عبوری حکم میں حجاب سے متعلق تمام عرضیوں پر غور کرتے ہوئے ریاست کے تمام طلبا کو کلاس روم میں زعفرانی شال، اسکارف، حجاب اور کسی بھی مذہبی ملبوسات کو پہننے سے روک دیا ہے۔

کالج کے حکام نے کہا کہ انہوں نے 16 فروری کو تعلیمی ادارے کے دوبارہ کھلنے پر طالبات کو عدالتی حکم کے بارے میں آگاہ کیا۔

تاہم اس ہفتے کے شروع میں کالج کے دورے کے دوران پری یونیورسٹی ایجوکیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے حجاب میں لڑکیوں کے ایک گروپ کو تلاش کرنے پر انہیں عدالتی حکم کے بارے میں آگاہ کیا، اس پر عمل کرنے کو کہا۔

Advertisement

ان لڑکیوں نے مطالبہ کیا کہ سکھ سمیت کسی بھی لڑکی کو مذہبی علامتیں پہننے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

اس کے بعد کالج نے سکھ لڑکی کے والد سے رابطہ کیا اور اسے عدالتی حکم اور اس کی پابندی کرنے کی ضرورت سے آگاہ کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی کے اہل خانہ کا موقف ہے کہ ان کی بیٹی پگڑی نہیں اتارے گی اور قانونی رائے لے رہی ہے، ہائی کورٹ اور حکومتی حکم نامے میں سکھوں کی پگڑی کا ذکر نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی صحت پر بحران کے سائے، ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ نصف کر دی
اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی سے 91 افراد کو بچا لیا گیا، دو کی لاشیں برآمد
 دنیا کی بڑی ایپس اور ویب سائٹس متاثر، ایمیزون ویب سروسز میں بڑی تکنیکی خرابی
اسرائیلی جارحیت جنگ بندی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، حماس کا انتباہ
فرانس کے لوور میوزیم میں بڑی چوری، نایاب شاہی زیورات صرف سات منٹ میں غائب
ہانگ کانگ؛ کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version