Advertisement

بلاول بھٹو کی پی ٹی آئی کی وکٹ گرنے پر پی پی ٹیم کو مبارکباد

فیصل واوڈا

الیکشن کمیشن نے دہری شہریت کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیدیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں فیصل واوڈا کی نااہلی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی۔

 چئیرمین پی پی نے مزید کہاکہ پی پی پی ٹیم کو مبارک ہو۔

فیصل واوڈا کا وزیراعظم سے رابطہ

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کیا ہے۔

 فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے فیصلے سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے حوالے سے فیصل واوڈا نے وزیر اعظم سے مشاورت بھی کی۔

ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا جلد وکلا سے مشاورت کے بعد فیصلے کو چیلنج کرینگے۔

پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن سے فیصلے کی کاپی حاصل کرنے کیلئے بھی رجوع کرلیا ہے۔

 ‘فیصل واوڈا صادق اور امین نہیں رہے’

Advertisement

الیکشن کمیشن کے تین رکنی بنچ نے دوہری شہریت کیس میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو نااہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق فیصل واوڈا کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نا اہل قرار دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں فیصل واوڈا کو بہ طور رکن اسمبلی تمام مراعات دو ماہ میں واپس کرنے کا حکم دیا۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے متفقہ طور پر فیصل واوڈا کو نا اہل قرار دیا ہے۔ فیصل واوڈا نے 2018 کے انتخابات میں غلط بیان حلفی جمع کرایا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت فیصل واوڈا امریکی شہریت رکھتے تھے۔ جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر فیصل واوڈا صادق اور امین نہیں رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version