Advertisement

ٹی ٹوئنٹی لیگز کی ناکام ترین ٹیمیں کون سی ہیں ؟

پاکستان سپر لیگ سیزن 7 میں کراچی کنگز نے ناکامیوں کا ناقابل یقین ریکارڈ بنا ڈلا، جس پر خود فرنچائز مالکان بھی حیرت زدہ ہیں۔

کراچی کنگز نے پی ایس ایل سیزن 7 میں مسلسل 8 میچوں میں شکست کا سامنا کیا جو اس لیگ کا ایک ریکارڈ بن چکا ہے۔

بابر اعظم کی کپتانی میں کراچی کنگز نے گزشتہ سال پی ایس ایل سیزن 6 کی ٹرافی اپنے نام کی تھی مگر رواں سال وہ پلے آف مرحلے میں بھی نہیں پہنچی۔

کراچی کنگز کی طرح بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کی ٹیم کا نام بھی زیادہ ناکامیوں کے ساتھ لیا جاتا ہے ، بگ بیش کے افتتاحی ایونٹ کے تیسرے میچ میں شکست کے بعد تھنڈر نے 7 میچوں کے بعد کامیابی حاصل کی تھی۔

حالانکہ اس ٹیم نے 15-2014 کے سیزن میں بگ بیش ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

Advertisement

کیریبئین پریمئیر لیگ کی سینٹ لوشیا ٹیم بھی 2016 سے 2018 تک کراچی کنگز جیسے حالات سے دوچار رہی ہے ، 2018 میں اس ٹیم نے چار میچوں میں شکست کے بعد کامیابی کا منہ دیکھا تھا۔

انڈین پریمئیر لیگ کی پونے وارئیرز کی ٹیم درحقیقت کبھی بھی لیگ سے مطابقت نہیں رکھتی تھی ، اپنے تین سالہ کیرئیر میں اس ٹیم نے صرف 12 میچز جیتے ہیں جبکہ 33 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دہلی ڈئیرویلز بھی آئی پی ایل کی ناکام ترین ٹیموں میں شمار کی جاتی ہے جس نے آئی پی ایل کے مسلسل 6 ایڈیشنز میں ٹاپ فور میں بھی جگہ نہ بنا سکی۔

دہلی ڈئیر ویلز کا آئی پی ایل میں  2013 سے 2015 تک کا سفر انتہائی مایوس کن رہا تھا ، ان تین سالوں میں اس ٹیم نے 44 میچوں میں سے صرف 10 میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version