Advertisement

عامر لیاقت کی نئی نویلی دلہن کے ساتھ ویڈیو وائرل

عامر لیاقت حسین ایک بار پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر شادی کی تصویر کے ساتھ کیا ہے۔

اپنے سوشل اکاؤنٹس پر تصویر شیئر کرتے ہوئے عامر لیاقت نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات وہ 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

عامر لیاقت حیسن کی اپنی تیسری بیوی دانیہ کے ہمراہ ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

اس سے قبل ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی جس میں نوبیاہتا جوڑے کو ایک ساتھ دیکھا گیا ۔

علاوہ ازیں عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ ان کی سوتے ہوئے ویڈیو بنانے میں مصروف نظر آرہی ہیں ۔

خیال رہے کہ یہ ویڈیو گزشتہ رات کی ہے جو کہ آج شادی کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کچھ دیر قبل اپنے سوشل اکاؤنٹس کے ذریعے دانیہ کے ساتھ اپنی تیسری شادی کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا ہے۔

Advertisement

عامر لیاقت نے بتایا ہے کہ ان کا دانیہ کے ساتھ نکاح گزشتہ رات کو ہوا ہے اور ساتھ ہی لوگوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

Advertisement

 انہوں نے بتایا ہے کہ ان کی بیوی دانیہ کا تعلق لودھراں، جنوبی پنجاب کے ایک معزز نجیب الطرفین “سعادت” خاندان سے ہے۔

Advertisement

عامر لیاقت حسین نے سابقہ شادی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی زندگی کے ایک تاریک حصے سے سے گزرا ہوں  جو کہ ایک غلط موڑ ہے اور ساتھ میں اپنے مداحوں اور خیر خواہوں سے دعا کی بھی اپیل بھی کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم "نیلوفر" کا شاندار ٹریلر جاری
نوجوان گلوکار ثمر جعفری عالمی سطح پر مقبول؛ اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
آمنہ ملک نے بیٹوں کے حوالے سے معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version