Advertisement

کراچی کا عسکری پارک کے ایم سی کے سپرد، عوام کا داخلہ مفت

عسکری پارک

عسکری پارک

کراچی کا عسکری پارک کے ایم سی کے حوالے کرکے عوام کا داخلہ مفت کردیا گیا۔

سپریم کورٹ کے حکم پر پرانی سبزی منڈی پر قائم 17 ایکڑ پرمحیط عسکری پارک کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے سپرد کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے17 ایکڑ پرمحیط عسکری پارک واپس کے ایم سی کو دینے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ کے ایم سی پارک بحال کرکے شہریوں کے لیے کھولیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے کی روشنی میں 14 جنوری کو ڈی جی پارکس کے ایم سی نے عسکری پارک انتظامیہ کو ایک خط لکھا جس میں عدالتی حکم کے مطابق عسکری پارک تحویل میں لینے کا کہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ سپریم کورٹ کاعسکری پارک واپس کے ایم سی کو دینے کا حکم

Advertisement

دوسری جانب ڈی جی پارکس نے کہا کہ عسکری پارک کا نام تبدیل کرکے کے ایم سی امیوزمنٹ پارک رکھ دیا گیا ہے اور کے ایم سی امیوزمنٹ پارک میں عوام کا داخلہ مفت کردیا گیا ہے جب کہ پارک میں قائم شادی ہال سابقہ انتظامیہ نے ختم کرکے تحویل میں دے دیا ہے۔

واضح رہے سپریم کورٹ نے عسکری پارک سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ عسکری پارک کا فوج سے کوئی تعلق نہیں اور پارک کے ایم سی کی ملکیت ہے ، اسے واپس کیا جائے۔

عسکری پارک میں کمرشل سرگرمیوں اورشادی ہال بنانے کے معاملے پرعدالتِ عظمٰی نے کہا تھا کہ پارک کی مکمل دیکھ بھال کی جائے اور کوئی داخلہ فیس نہ رکھی جائے جب کہ پارک کی حدود میں قائم شادی ہال اور دکانیں بھی مسمار کی جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version