سنیتا مارشل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور ماڈل سنیتا مارشل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
اداکارہ اور ماڈل سنیتا مارشل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔
اس سے قبل نے اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ سری لنکا میں وقت گزارا اور ان کی تصاویرسوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔
یاد رہے کہ سنیتا مارشل اور حسن احمد دونوں کا شمار پاکستان کے نامور اداکاروں میں کیا جاتا ہے، ان دونوں نے بہت کم ڈراموں میں کام کیا اوراپنی بہترین اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں اپنا ایک خاص مقام بنانے میں کامیاب رہے۔
سنتیا مارشل نے اپنے کیریئر کا آغازماڈلنگ سے کیا اور پھر اداکاری کی جانب رخ کیا، حسن کو سنیتا کا حسن اور سادگی بھا گئی اور انہوں نے پہلے دوستی اور پھر شادی کرلی، واضح رہے کہ سنیتا عیسائی مذہب سے تعلق رکھتی ہیں جبکہ ان کے بچے مسلمان ہیں۔
واضح رہے کہ سنیتا اور حسن کی شادی کو ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ گزرچکا ہے اور یہ خوبصورت جوڑا سوشل میڈیا پر بہت کم متحرک نظر آتاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News