بہترین کارکردگی دکھانے والی 10وفاقی وزارتیں کونسی ہیں؟
وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں بہترین کارکردگی دکھانے والی 10 وفاقی وزارتوں میں تعریفی اسناد تقسیم کیے۔
بہترین کارکردگی دکھانے والی 10 وفاقی وزارتوں میں وزیر مواصلات مراد سعید کا پہلا، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا دوسرا جبکہ ثانیہ نشتر کا تیسرا نمبر ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ چوتھے نمبر پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، پانچویں نمبر پر وفاقی وزیر ہیومن رائٹس شیریں مزاری ہیں۔
LIVE #APPNews : Prime Minister @ImranKhanPTI addressing the distribution ceremony of appreciation certificates among the 10 best performing federal ministries #Islamabad @PakPMO https://www.bolnews.com/urdu/latest/2022/02/953012/amp/
Advertisement— APP 🇵🇰 (@appcsocialmedia) February 10, 2022
چھٹے نمبر پر وفاقی وزیر خسرو بختیار، ساتویں پر معید یوسف، آٹھویں نمبر پر عبدالرزاق داؤد ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی وزارت کا نواں جبکہ فخر امام کی وزارت کا دسواں نمبر ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کوخصوصی مبارک باد دیتاہوں کہ پہلے نمبر پر آئے۔
انہوں نے مزید کہاکہ شہزاد ارباب نےغلطی کی پہلے ہی بتا دیا ٹاپ 10 وزارتیں کون سی ہیں، آئندہ تقریب میں پہلے نہ بتایا جائے، تمام وزارتوں کوپتا ہوناچاہیےکس نےکتناکام کیا۔
بہترین کارکردگی: فواد چوہدری جگہ بنانے میں ناکام، وجہ سامنے آگئی
فواد چوہدری نے بہترین کارکردگی دکھانے والی ٹاپ ٹین وزارتوں میں جگہ نہ بنانے کی وجہ بتادی۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہاکہ کابینہ کے دس وزارتوں کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد، ہم اس بار اس لئے جگہ نہیں بنا سکے کہ کارکردگی ان پراجیکٹس پر عملدرآمد سے جانچی جاتی ہے جو وزارت وزیراعظم آفس کو دیتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ میں نے کچھ منصوبوں میں ردوبدل کیا ہے جو میرے خیال میں زیادہ سود مند ہوں گے اگلی دفعہ انشاللہ۔
کابینہ کے دس وزارتوں کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد، ہم اس بار اس لئے جگہ نہیں بنا سکے کہ کارکردگی ان پراجیکٹس پر عملدرآمد سے جانچی جاتی ہے جو وزارت وزیراعظم آفس کو دیتی ہے میں نے کچھ منصوبوں میں ردوبدل کیا ہے جو میرے خیال میں زیادہ سود مند ہوں گے اگلی دفعہ انشاللہ 🙂
Advertisement— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 10, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

