Advertisement

زیارت میں برفباری، سردی کی شدت میں اضافے سے گیس کی سپلائی مکمل معطل

 بلوچستان کی تحصیل و ضلع زیارت  و ملحقہ علاقوں میں ہلکی ہلکی برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دو سے تین انچ کے قریب برفباری ریکارڈ کی گئی ہے، برفباری کا یہ سلسلہ زیارت کے علاقہ چوتیر، منہ، کواس زندرہ میں بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ضلع میں برفباری سے سردی کی شدت میں  اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث گیس کی سپلائی مکمل معطل ہوچکی ہے۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر شہروں میں آج موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد سمیت صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ  گرد آلود ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور  مری، گلیات میں برفباری کا بھی امکان ہے۔

Advertisement

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع  میں مطلع ابرآلود رہے گا تاہم  وزیرستان، کوہاٹ، کرم ، کوہستان، شانگالہ، بونیر،مانسہرہ،ایبٹ آباد، ہری پور، نوں اور ڈی آئی خان میں   تیز،گرد آلود ہواؤں  اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ  صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی آج  موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم  کراچی، سکھر،لا ڑکانہ ،شہید بینظیرآباد،حیدر آباد اور گردونواح میں گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version