جب قومیں آگے بڑھتی ہیں تو پھر معاشرے ترقی کرتے ہیں، اسد قیصر

اسد قیصر نے کہا ہے کہ جب قومیں آگے بڑھتی ہیں تو پھر معاشرے ترقی کرتے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے فاونٹین ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاونٹین ہاؤس میں پہنچ کر ایک سکون قلب کا احساس ہوتا ہے، پاکستان میں ہمارے معاشرے میں زندگی کی ایک نئی لہر پھونکی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب قومیں آگے بڑھتی ہیں تو پھر معاشرے ترقی کرتے ہیں، اخوت نے بلاوس قرضے کا جو نظام چلایا ہے اس سے نوجوانوں میں امید کی ایک کرن پیدا ہوئی۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ قدرت ان لوگوں کا امتحان لیتی ہے جن کے پاس اختیارات ہیں وہ ضرورت مندوں کے لئے کیا کرتے ہیں، ہم نے ایک اسپیشل کمیٹی بنائی ہے جو اس طرح کے ضرورت مند لوگوں کے لئے کام کرے گی۔
اسد قیصر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری تعلیم مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق نہیں ہے اسکلز ایجوکیشن نہیں ہے، ہنر مند تعلیمی نظام کو لانے کے لئے ہم کوشش کر رہے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری یونیورسٹی بین الاقوامی رینکنگ میں ابھی تک جگہ نہیں بنا سکیں، ایک ایسی یونیورسٹی بنائی جا رہی ہیں جو بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق بچوں کو تعلیم دے اور ہنر مند بنائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News