Advertisement

ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کرلی

پی ایس ایل 7

پی ایس ایل 7

پی ایس ایل 7  کے کوالیفائیر میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ 

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے کوالیفائیر میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محمد رضوان اور ریلی روسوو کی نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1496541941752012800

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کے بولرز خاص طور پر شاہنواز دھانی نے نپی تلی بولنگ کروائی جس کے سبب میزبان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 135 رنز ہی بناسکی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے عبداللہ شفیق 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جس کے بعد کامران غلام بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ 20 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔  محمد حفیظ ایک بار پھر ناکام رہے اور کھاتہ کھولے بغیر ہی خوشدل شاہ کو اپنی وکٹ دے بیٹھے۔

دوسری جانب ان فارم فخرزمان کی زبردست بیٹنگ کا سلسلہ جاری رہا اور انہوں نے ایک ہی اوور میں عمران طاہر کو مسلسل تین چھکے لگاکر اپنے خطرناک ارادے ظاہر کردیے تھے تاہم محمد رضوان نے اپنی قائدانہ صلاحتیوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے فاسٹ بولرز کو استعمال کیا۔

Advertisement

شاہنواز دھانی نے پہلے ہیری برووک کو 13 رنز پر پویلین بھیجا اور پھر ڈیوڈ ویلے کی بولنگ پر ناقابل یقین کیچ پکڑ کر سمت پٹیل کی اننگز کا 11 رنز پر خاتمہ کیا۔

Advertisement

بعد ازاں شاہنواز دھانی نے فل سالٹ کو کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس بھیج کر لاہور قلندرز کی مشکلات میں اضافہ کیا اور پھر پشاور زلمی کے خلاف آخری اوور میں 22 رنز بنانے والے شاہین شاہ آفریدی کو بولڈ کرکے میچ ہی ختم کردیا۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1496549100921233416

فخرزمان نے نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ 45 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد ڈیوڈ ویلے کا شکار بن گئے، ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 2 چکے شامل تھے۔ ڈیوڈ ویزے نے 8 رنز کی اننگز کھیلی۔

Advertisement

ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی نے 3، ڈیوڈ ویلے نے 2، آصف آفریدی، خوشدل شاہ اور رومان رئیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

اس سے قبل میچ کا ٹاس لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا لیکن مسعود 2 رنز بنانے کے بعد دوسرے ہی اوور میں محمد حفیظ کا شکار بن گئے۔

تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے عامر عظمت نے کپتان محمد رضوان کے ساتھ ملکر 47 رنز کی شراکت قائم کی اور وہ 22 گیندوں پر 33 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔

Advertisement

ریلی روسوو اور کپتان محمد رضوان آخر تک وکٹ پر موجود رہے لیکن اس کے باوجود ٹیم کو بڑا ٹوٹل فراہم کرنے میں ناکام رہے جس کی اصل وجہ لاہور قلندرز کی جانب سے نبی تلی بولنگ تھی جس نے ملتان سلطانز کے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع فراہم نہیں کیا۔

محمد رضوان اور ریلی روسوو نے نصف سنچریاں اسکور کیں اور وہ دونوں ہی ناٹ آؤٹ واپس آئے۔ محمد رضوان نے 51 گیندوں پر 52 رنزکی سست اننگز کھیلی جس میں صرف 3 چوکے شامل تھے جب کہ ریلی روسوو نے 42 گیندوں پر 65 رنزبنائے جس میں پوری اننگز میں لگنے والا واحد چھکا اور 7 چوکے شامل تھے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے محمد حفیظ اور سمت پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

پی ایس ایل میں اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 11 مقابلے ہوئے ہیں جن میں 6 میچوں میں ملتان سلطانز نے فتح حاصل کررکھی ہے اور 5 میچوں میں لاہور قلندرز کو فتح ملی۔

Advertisement

پی ایس ایل 7 میں پہلے مرحلے میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دی تاہم لاہور میں کھیلے گئے دوسرے مرحلے میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر حساب چکتا کیا اور ملتان سلطانز اب تک ایونٹ میں صرف اسی ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آج کے اہم میچ کے لیے لاہور قلندرز نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں ، پچھلے میچ میں راشد خان کی جگہ لینے والے فواد احمد کو صرف ایک میچ کھلا کر واپس بٹھادیا گیا ہے اور ان کی جگہ سمت پٹیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ سہیل اختر کی جگہ عبداللہ شفیق کی واپسی ہوئی ہے۔

دوسری جانب پی ایس ایل 7 میں اب تک ناقابل یقین کارکردگی دکھانے والی ملتان سلطانز کو ٹیم میں واحد تبدیلی کرنا پڑی کیوں کہ ان کے اہم ترین کھلاڑی ٹیم ڈیوڈ کورونا کا شکار ہوچکے ہیں جس کے بدلے جانسن چارلس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1496487783346626568

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں  تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اسٹیڈیم کو گراؤڈ سے ہاؤس فل قرار دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بابر اور رضوان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، سلمان آغا نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا
آسٹریلوی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ بدل دی، 141 گیندوں پر ٹرپل سنچری بنا ڈالی
آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا سے ٹکرائے گی، تیاریاں مکمل
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version