Advertisement

 جنگلات کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، گورنر بلوچستان

گورنر بلوچستان

گورنر بلوچستان نے کہا ہے کہ جنگلات اور جنگلی حیات کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

گورنربلوچستان سید ظہور احمد آغا سے ورلڈ وائلڈ لائف کے سینئر ڈائریکٹر رب نواز اور ریجنل ہیڈ طائر رشید کی ملاقات ہوئی ہے۔

 اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد نے کہا کہ یہ بات ہم سب پر عیاں ہو چکی ہے کہ گلوبل وارمنگ دراصل دنیا بھر کے انسانوں کیلئے گلوبل وارننگ ہی ہے۔

 سید ظہور احمد نے یہ بھی کہا کہ پرندے، جانور اور درخت فطرت کا حسن ہے لہٰذا ہر ذی شعور شخص کا فریضہ ہے کہ فطرت کی رنگینی و خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے شعوری کاوشیں کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ قدرتی ماحول، جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے قومی اور بین الاقوامی سطح پر فوری اور بروقت مزید ٹھوس اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔

Advertisement

گورنر بلوچستان سید ظہور احمد نے مزید کہا کہ جنگلات اور جنگلی حیات کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، عوامی سطح پر جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے انتھک کاوشیں کرنے والے نجی اداروں اور خدمت گاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version